ماہ رمضان میں عبادات اور روزہ داروں کی تکالیف کے ذمہ دار حکمران ہیں: لیاقت بلوچ

 ماہ رمضان میں عبادات اور روزہ داروں کی تکالیف کے ذمہ دار حکمران ہیں: لیاقت بلوچ

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور سابق ممبر قومی اسمبلی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عوام کی اصل مشکلات یہ ہیں کہ حکومت عوامی ریلیف کیلئے بروقت کوئی اقدام کرنے کیلئے تیارہی نہیں ہوتی ۔گرمی سے سینکڑوں انسانی جانوںکا ضیاع ہور ہا ہے۔ ماہِ رمضان میں عبادات اورروزہ داروں کی تکالیف کے ذمہ دارحکمران ہیں۔ حکمران اللہ کے ہاں بھی جوابدہ ہیں اور عوام بھی حکمرانوں کی نااہلی ،بدانتظامی اورکرپشن کا حساب لیںگے۔لیاقت بلوچ نے کراچی میں قیامت خیزگرمی اورحبس کی وجہ سے جان بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں سے ہمدردی اورتعزیت کااظہارکیاہے۔