لوڈشیڈنگ کا عذاب حکمرانوں کی نااہلی اور غیر منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے: قاری زوار بہادر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ کراچی سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بدترین لوشیڈنگ سے ہلاکتوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے کراچی میں تاریخ کی بدترین بجلی بندش سے سینکڑوں لوگوں کی ہلاکت حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے ایسے میں حکمرانوں کا عوام کو طفل تسلیاں بہت بڑا مذاق ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران اورموجودہ نظام ملک و قوم کے مسائل حل نہیں کرسکتا ۔اس وطن کی ضرورت ایسا نظام ہے جو مساوات اور انصاف پر مبنی ہو اور اس میں غریب اور امیر کا فرق نہ ہو انہوں نے کہا کہ جب تک عوام قرآن اور صاحب قرآن کے دیئے ہوئے احکامات پر مبنی نظام مصطفیٰ کو اقتدار میں نہیں لاتی اس ملک میں غریب بے موت مرتا رہے گا۔