حکومت کا عید کے بعد صوبے بھر میں تجاوزات کیخلاف بڑی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے عید کے بعد صوبے بھر میں تجاوزات کے خلا ف ایک بڑی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے لئے وزیر اعلی پنجاب نے اعلی اختیاراتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کو کہا گیا ہے کہ وہ 15 روز کے اندر اندر اپنی رپورٹ وزیر اعلی پنجاب کو فراہم کرے گی۔ کمیٹی کے چیئرمین وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ ہونگے جبکہ دیگر ممبران میں حمزہ شہبار شریف ، سعود مجید سینٹر ، اویس لغاری ایم این اے، ملک تنویر اسلم اعوان‘ مجتبی شجاع الرحمان، ملک پرویز ایم این اے، منشاء اللہ بٹ ایم پی اے، ملک محمد احمد خان، محمد علی کھوکھر ایم پی اے، مخدوم ہاشم ، حنیف عباسی، چیف سیکرٹری پنجاب، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ، آئی جی سیکرٹری لوکل گورمنٹ ڈی جی ایل ڈی اے کمشنر لاہور اس کے ممبر ہوں گے۔