حکومت پنجاب نے آرمی پبلک سکول پشاور کے بچوں کا لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں علاج معالجہ شروع کر دیا

لاہور (نیوز رپورٹر) حکومت پنجاب نے آرمی پبلک سکول پشاور کے بچوں کا لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں علاج معالجہ شروع کر دیا گیا ہے۔ مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا آرمی پبلک سکول کے 23 بچوں کا علاج کرنے والوں میں ای این ٹی، پلاسٹک سرجری، پیڈز نیورو سرجری، آرتھوپیڈک سرجری کے پروفیسرز، سپیشلسٹ ڈاکٹروں کے علاوہ فزیو تھراپی کے ماہرین بھی شامل ہیں۔ حکومت پنجاب صحت کے شعبے کی ترقی واستحکام اور علاج معالجہ کی جدید سہولتوں کی فراہمی پرخصوصی توجہ دے رہی ہے اوریہ اہداف حاصل کرنے کیلئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 166، ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ صوبائی مشیر نے کہا کہ ہیلتھ سیکٹر ریفارمز روڈ میپ پروگرام کے تحت صوبہ کے سات سوبنیادی مراکزصحت کوعلاج معالجہ کے جدید سنٹرز میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔