حکمران بروقت منصوبہ بندی کر لیتے تو اتنی زیادہ قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہوتا: اعجاز چودھری

حکمران بروقت منصوبہ بندی کر لیتے تو اتنی زیادہ قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہوتا: اعجاز چودھری

لاہور (خبر نگار) تحریک انصاف کے چیئرمین کے پولٹیکل ایڈوائزر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ کراچی میں حکمرانوں کی بے حسی کی وجہ سے بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کا ضیاع قومی المیہ ہے۔ اگر حکمران پہلے دن ٹھوس منصوبہ بندی کے تحت بجلی کے بحران کو حل کرنے پر توجہ دیتے تو ملک اور قوم کا اتنا بڑا نقصان نہ ہوتا۔ سندھ کی حکومت عوام کا جان و مال کا تحفظ کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے حکمرانوں میں تھوڑی سی بھی شرم باقی ہے تو اقتدار سے علیحدہ ہو جائیں۔ سندھ کے حکمرانوں کا رویہ انسان دشمن ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔