حکمرانوں نے اپنے جرائم پر معافی مانگ کر عواام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا معمول بنا لیا:خرم نواز گنڈاپور

لاہور (خصوصی نامہ نگار) عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ حکومت نے رواں ماہ بجلی صارفین کو سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی آڑ لیکر 30فیصد زائد بل بھجوادئیے۔ چیف جسٹس آف پاکستان اس حوالے سے میڈیا رپورٹس کی روشنی میں نوٹس لیں۔حکمرانوں کی لوٹ مار بند نہ ہوئی تو عوام جھوٹے حکمرانوں اور جعلی ایوانوں کا گھیرائو کرنے پر مجبور ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ پانی و بجلی کے وفاقی وزیر خواجہ آصف کی معافی ٹوپی ڈرامہ ہے ۔ حکمرانوں نے اپنے جرائم پر معافی مانگ کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا معمول بنالیا ہے۔