برطانیہ کے دورہ پر گئے پوزیشن ہولڈر طلبہ کا سکاٹ لینڈ میں پاکستانی قونصل جنرل آفس کا دورہ

لاہور(خبر نگار)وزیراعلیٰ پروگرام کے تحت ملک بھر سے پوزیشن ہولڈر طلباوطالبات نے سکاٹ لینڈ میں پاکستان کے قونصل جنرل آفس کا دورہ کیا۔سکاٹ لینڈ میں پاکستان کے قونصل جنرل احسن رضا شاہ نے پوزیشن ہولڈر طلبہ کو قونصل جنرل آفس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ قونصل جنرل احسن رضا شاہ نے پوزیشن ہولڈر کہا وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف تعلیمی میدان میں انقلابی اقدامات کر رہے ہیں۔ پوزیشن ہولڈر طلبہ کے وفد نے سکاٹش پارلیمنٹ کے رکن حنظلہ ملک سے بھی ملاقات کی۔ رکن سکاٹش پارلیمنٹ حنظلہ ملک نے طلبہ کو سکاٹش پارلیمنٹ کے امور کار سے آگاہ کیا۔