بدترین لوڈشیڈنگ کی ذمہ دار حکومت، کراچی کی ہلاکتوں سے بچا جا سکتا تھا : ثمینہ خالد گھرکی

بدترین لوڈشیڈنگ کی ذمہ دار حکومت، کراچی کی ہلاکتوں سے بچا جا سکتا تھا : ثمینہ خالد گھرکی

لاہور (خبر نگار )پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے ملک میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ کا ذمے دار حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت بجلی پیدا کر نے والی کمپنیوں کے بقایا جات فی الفور اداکر دیتی تو اتنی زیادہ قیمتی انسانی جانوں کو موت کے منہ میں جانے سے بچایا جا سکتا تھا اور عوام رمضان المبارک بھی سکون سے گزار سکتے تھے۔