بجلی بحران کا واحد حل کالاباغ ڈیم کی تعمیر ہے، حامد رضا

بجلی بحران کا واحد حل کالاباغ  ڈیم کی تعمیر ہے، حامد رضا

لاہور (خصوصی نامہ نگار)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ حکومت عوامی غم و غصہ کے طوفان بننے سے پہلے لوڈ شیڈنگ پر قابو پائے۔حکمران خو شیاں نہیں خود کشیاں بانٹ رہے ہیں۔ لوٹ مار کو مفاہمت کا نام دیاجار ہا ہے۔ چند خاندانوں کی حکومت کو جمہوریت نہیں کہا جاسکتا۔بجلی بحران کا واحد حل کالا باغ ڈیم کی تعمیر ہے۔بیرون ملک لوٹ مار کا پیسہ واپس لا یا جائے۔احتساب کاعمل اوپر سے شرو ع ہو نا چاہیئے۔لو ڈ شیڈنگ ختم نہ ہو ئی تو عوام کے ساتھ سڑکوں پر نکلیں گے اور حکومتی ایوانوں کا گھیرائو کریں گے۔