اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے ازالہ کیلئے ویب سائٹ اور ہیلپ لائن قائم

لاہور ( نیوز رپورٹر + لیڈی رپورٹر) حکومت پنجاب نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی دیرینہ اور پیچیدہ شکایات کے ازالے کے لئے ویب سائیٹ اور ہیلپ قائم کر دی ہے۔ یہ بات چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ڈاکٹر عمر سیف نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی تارکین وطن کو ہمیشہ سے شکایت رہی ہے کہ انکے آبائی شہروں میں انکی جائدادوں پر قبضے ہو جاتے ہیں یا وطن آنے پر انہیں اغوا برائے تاوان اور دیگر جرائم کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہی مشکلات کے پیش نظر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پنجاب اوور سیز پاکستانیز کمیشن قائم کیا جس کو موثر بنانے کیلئے ہم نے کمشن کی ویب سائیٹ بھی قائم کر دی ہے۔