وزیراعظم اور وزیراعلی شہبازشریف کی طاہر القادری سے کامیاب مذاکرات پر گورنر پنجاب کو شاباش

لاہور (آئی این پی) وزیراعظم محمد نوازشریف اور وزیراعلی شہباز شر یف نے ڈاکٹر طاہر القادری سے کامیاب مذاکرات پر گورنر پنجاب کو’’شاباش‘‘ دی۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ روز گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے طیارے میں ملاقات کر کے ان سے کامیاب مذاکرات کئے اور اسکے بعد طاہر القادری گورنر پنجاب کے ساتھ لاہور ایئر پورٹ سے روانہ ہوئے جس پر وزیر اعظم محمد نوازشر یف اور وزیراعلی شہباز شر یف نے ڈاکٹر طاہر القادری سے کامیاب مذاکرات پر گورنر پنجاب کو’’شاباش‘‘ دی ہے۔
گورنر پنجاب کو شاباش