قادری کی ’’فوج فوج‘‘ کی پکار

لاہور (نیٹ نیوز) ڈاکٹر طاہر القادری حکومت اور پولیس سے جھگڑے کے دوران بار بار فوج کو مدد کے لیے طلب کر رہے ہیں۔ انہوں نے پیر کو بھی لاہور ایئر پورٹ پر جہاز سے اترنے کیلئے یہ شرط عائد کی تھی کہ فوج کا کوئی اعلیٰ افسر انہیں لینے کے لیے آئے۔ طاہر القادری اور ان کے کارکن مدد کے لیے فوج کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ منہاج القرآن سیکرٹریٹ کے باہر اجتماع میں موجود کارکنوں کی بیشتر تعداد فوج کی امداد کی خواہاں نظر آئی۔ ایک کارکن احسن نوید نے بی بی سی سے کہا کہ فوج انصاف کرے گی۔