طاہر القادری نے وفاقی دارالحکومت کی فضا میں طیارے کے 6چکروں کو 12چکر قرار دیدیا

لاہور(آئی این پی)عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے وفاقی دارالحکومت کی فضاء میں طیارے کے 6چکروں کو 12چکر قرار دیدیا۔پیر کو لاہور ائیر پورٹ پر طیارے کے اندر ہی گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہاکہ میرے طیارے کو وفاقی دارالحکومت میں اترنے نہیں دیا گیا اور 12چکر کاٹنے کے بعد طیارے کا رخ لاہور موڑ دیا جبکہ دوسری طرف مذکورہ طیارے کی انتظامیہ کے مطابق طیارے نے وفاقی دارالحکومت میں 12نہیں بلکہ 6چکر کاٹے ہیں جس کے بعد طیارے کا رخ لاہور موڑا گیا ہے اور طیارے کے 6چکروں کو 12چکر بنانے کا بیان سامنے آنے پر عوامی حلقوں میں حیرانگی کا اظہار کیا گیا۔
12 چکر