طاہرالقادری کے استقبال کیلئے آنیوالے کارکن دو گھنٹے مسلسل نعرے بازی کرتے رہے

لاہور (خبرنگار) لاہور ائرپورٹ پر طاہرالقادری کے استقبال کیلئے آنیوالی عورتیں، بچے، نوجوان اور بزرگ لاہور ائرپورٹ پر دو گھنٹے مسلسل نعرے بازی کرتے رہے۔ اور احتجاج کے بعد تھک کر ائرپورٹ لاؤنج کے فرش پر بیٹھ گئے۔ خواتین ایک دائرے میں بیٹھ کر درودشریف پڑھنے لگیں جبکہ نوجوان فرش پر لیٹ گئے۔ اپنے ورکرز کی یہ حالت دیکھ کر عوامی تحریک کی قیادت نے تمام مردوں اور عورتوں کو جوس، پانی، سینڈوچ سمیت دیگر اشیاء فراہم کیں۔
نعرے بازی