طاہرالقادری کی پریس کانفرنس کے دوران پرویزالٰہی انہیں ٹپس دیتے رہے مذہبی رہنما اور عوام کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے دعائیں کرتے رہے

لاہور(اے این این)٭…پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرا لقادری کی پریس کانفرنس کے دوران پرویزالہٰی ڈاکٹر طاہر القادری کو ٹپس دیتے رہے۔ ٭…’’مذہبی رہنما  اورعوام ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے دعائیں مانگتے رہے‘‘۔ سانحہ ماڈل ٹائون کے بعد عوام کو خدشہ تھا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی آمد پر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے۔  ٭…جناح ہسپتال میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی آمد کے موقع پر ٹریفک کا نظام بری طرح درہم برہم ہوگیا۔ سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیںاور شہریوں کو شدید گرمی میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ٭… ڈاکٹر طاہرا لقادری کی پریس کانفرنس کے دوران چوہدری پرویز الہٰی ، ڈاکٹر طاہر القادری اور گورنر پنجاب چوہدری سرور کو ٹشو پیش کرتے رہے۔ ٭…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکا ن اورحق پرست اراکین قومی اسمبلی پر مشتمل دو مختلف وفود نے پیر کے روز پاکستا ن عوامی تحریک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری کی پاکستان آمد کے موقع پر اسلام آبا د کے بینظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ اور لاہور میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر انکے استقبال کے لئے موجود تھے۔
ٹپس دیتے رہے