طاہرالقادری کو لانے والا طیارہ 12 گھنٹے بعد خالی واپس دبئی چلا گیا، 90 مسافر ساتھ محبوس رہے

لاہور (خبرنگار) ڈاکٹر طاہرالقادری کو لے کر لاہور پہنچنے والا طیارہ ساڑھے بارہ گھنٹے لاہور ائرپورٹ پر کھڑا رہنے کے بعد خالی واپس دبئی چلا گیا۔ اس طیارے میں آنے والے 90 مسافروںکو لاہور سے اسلام آباد پہنچانے کیلئے دبئی سے خصوصی طیارہ لاہور بھیجا گیا۔ طاہرالقادری اور ان کے ساتھی جس طیارے میں پاکستان آئے اس بوئنگ طیارے میں 409 مسافر پاکستان آئے تھے جن میں سے 319 مسافر لاہور ائرپورٹ پر اتر گئے باقی 90 مسافر پہلے سارا دن جہاز میں طاہرالقادری کے ساتھ محبوس رہے۔ وہ 6 گھنٹے لاہور ائرپورٹ کے لا¶نج میں دبئی سے آنے والے جہاز کا انتظار کرتے رہے۔ دبئی خالی جانے والا طیارہ رات 10:15 منٹ اور لاہور سے مسافروں کو دبئی لے جانے والا طیارہ رات 10:00 بجے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایمریٹس ائرلائن کو طاہرالقادری کے ان کے جہاز میں سفر کرنے کی وجہ سے خطیر رقم کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
طیارہ واپس