شہباز شریف صورتحال کو لمحہ بہ لمحہ خود مانٹیر کرتے رہے

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے طیارے کی لاہور آمدکے بعد صورتحال کو لمحہ بہ لمحہ خود مانیٹر کرتے رہے۔ وزیراعلیٰ کو طیارے کی لاہور ائیرپورٹ اور جناح ہسپتال آمد کے حوالے سے  آگاہ کیا جاتا رہا۔ وزیراعلیٰ نے صورتحال کے حوالے سے صوبائی انتظامیہ اور پولیس کی اعلیٰ قیادت کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔وزیراعلیٰ نے عوامی تحریک کے کارکنوں کی جانب سے تشدد کے باوجود پولیس کی طرف سے تحمل اوربرداشت کا مظاہرہ کرنے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے پولیس نے ظلم اورذیادتی کو برداشت کیا۔
شہباز شریف / صورتحال مانیٹر