سی آئی اے پولیس لاہور کی کارروائی مظاہرین پر فائرنگ کرنے والا کانسٹیبل گرفتار

 سی آئی اے پولیس لاہور کی کارروائی  مظاہرین پر فائرنگ کرنے والا کانسٹیبل گرفتار

لاہور (آئی این پی) سی آئی اے پولیس  لاہور نے ماڈل ٹاؤن میں مظاہرین پر فائرنگ کرنے والے  کانسٹیبل بابر کو گرفتار کرلیا ہے۔گرفتار کئے جانے  والے ماڈل  ٹائون سانحہ میں  سول کپڑوں میں ملبوس فیصل ٹاؤن تھانے کے کانسٹیبل بابر کیخلاف مظاہرین پر فائرنگ کرنے کا الزام ہے۔  سی آئی اے پولیس نے کانسٹیبل بابر کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ اس سے قبل بابر تھانہ گارڈن ٹاؤن میں تعینات تھا اور اس پر چوری اور ڈکیتی کے الزامات ثابت ہونے پر اسے نوکری  سے برخاست کر دیا گیا تھا۔ کانسٹیبل بابر کو چند روز قبل بحال کرکے تھانہ فیصل ٹاؤن  میں تعینات کیا گیا تھا۔