رانا تجمل کی تنقید کا سخت نوٹس، پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی: ذرائع

لاہور (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کر کے منہاج القرآن کا دورہ کرنے والے رکن اسمبلی رانا تجمل حسین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ ن لیگ کے ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت رانا تجمل حسین کی جانب سے صوبائی حکومت پر تنقید کا سخت نوٹس لیا ہے۔ رانا تجمل حسین کے خلاف پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔