ایمریٹس ائرلائن کا طاہر القادری پر تاحیات پابندی لگانے کا فیصلہ، قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے: ذرائع

ایمریٹس ائرلائن کا طاہر القادری پر تاحیات پابندی لگانے کا فیصلہ، قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے: ذرائع

لاہور (نیٹ نیوز) ایمریٹس ائر لائن نے عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری پر تاحیات پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی ذرائع کا کہنا ہے طاہر القادری ایمریٹس ائر لائن کے ذریعے پیر کی صبح اسلام آباد پہنچے جہاں سے حکومت پاکستان نے سکیورٹی خدشات کی بنا پر ان کی فلائٹ کا رخ لاہور کی جانب موڑ دیا۔ طیارے کے لاہور لینڈنگ کے بعد بھی طاہر القادری طیارے میں بیٹھے رہے کسی کو اترنے دیا نہ کسی کو اندر آنے دیا۔ یوں صورتحال انتہائی گھمبیر ہوتی چلی گئی۔ ایمریٹس ائر لائن حکام کا کہنا ہے اس طرح سے طیارے کو روکے رکھنا اور اس میں بیٹھے رہنا ہائی جیکنگ کے زمرے میں آتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے طاہر القادری کو ایمریٹس ائر لائن کی جانب سے قانونی کارروائی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔