اپنے ساتھیوں کو حق دلانے کیلئے کام کرتا رہوں گا: چودھری نذیر

لاہور (نامہ نگار) اخبار فروش یونین کے صدر چودھری نذیر نے مجلس عاملہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 6 روز سے جاری کامیاب جدوجہد پر ساتھیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ گروپ نے اپنی پراڈکٹس کی قیمتیں 60 فیصد کم کر رکھی ہیں، اسکے باوجود وہ فروخت نہیں ہو رہا۔ انہوں نے کہا کہ میں صرف اور صرف اخبار فروشوں کے ایجنڈے پر کام کر رہا ہوں۔ اپنے بھائیوں کے حق کیلئے کام کرتا رہوں گا اور جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے جنگ گروپ کے خلاف ہڑتال جاری رہے گی۔
چودھری نذیر