گلگت میں غیر ملکی سیاحوں کا قتل بیرونی قوتوں کا شاخسانہ ہے: آفتاب لودھی

لاہور (سٹاف رپورٹر) چیئرمین عوامی تحریک انصاف پروفیسر آفتاب لودھی نے گلگت میں غیر ملکی اور ملکی سیاحوں کے سفاکانہ قتل کو بیرونی قوتوں کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو طالبان کی آڑ میں بیرونی دہشت گردوں کے ہاتھ بھی کاٹنے ہوں گے۔ پروفیسر آفتاب لودھی نے کہا کہ پرامن علاقوں میں دہشت گردی پاکستان میں سیاحت ختم کرنے، دوست ممالک سے تعلقات کراب کرنے اور ملک کو ناکام ریاست بنانے کی گھناو¿نی سازش ہے جس میں بھارتی ”را“ کے علاوہ ”بڑے“ ہاتھوں کو بھی نظر انداز نہیں کیا سکتا۔