کرپشن اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکمرانوں کو سخت فیصلے کرنا ہونگے: محمودالرشید

کرپشن اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکمرانوں کو سخت فیصلے کرنا ہونگے: محمودالرشید

لاہور (نیوز رپورٹر) قائد حزب اختلاف صوبائی اسمبلی میاں محمود الرشید نے کہا کہ کرپشن اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکمرانوں کو سخت فیصلے کرنا ہونگے، تحریک انصاف بطور اپوزیشن حکمرانوں کو ان کا یک ایک وعدہ یاد دلائے گی، بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی باتوں سے نہیں عملی اقدامات سے ہوگی۔ تھانہ کلچر کے خاتمے کیلئے پولیس میں سیاسی مداخلت اور سفارشی تقرریاں ختم کرنا ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ابھی تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے سمیت کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا جس کی وجہ سے آج قوم موجودہ حکمرانوں سے بھی مکمل طور پر مایوس ہوچکی ہے۔ پاکستان کا سب بڑا مسئلہ کرپشن اور دہشتگردی ہے اور اگر ماضی کی پالیسیوں کی ہی جاری رکھا گیا تو ملک میں دونوں مسائل حل نہیں ہو سکیں گے بلکہ ان میں اضافہ ممکن ہے۔ پنجاب حکومت تھانہ کلچر کے خاتمے کیلئے آئے روز نئے تجربے کرتی ہے لیکن تھانہ کلچر کا خاتمہ کسی تجربے سے نہیں ہوگا۔