کالاباغ ڈیم بنانے کیلئے فی الفور ریفرنڈم کروایا جائے: اکرام اللہ خان کاکڑ

لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) پی پی 146 لاہور کے سینئر نائب صدر، یوسی 48 مغلپورہ کے سابقہ جنرل کونسلر اکرام اللہ خان کاکڑ، ملک محمد شریف، شیخ آصف رفیق، محمد خالد رانا، شیخ عمران، شیخ زاہد منیر، تابندہ کاکڑ، شیخ مانی، سمیرا عتیق، باجی نجمہ محبوب بٹ اور شیخ عادل نے کہا ہے کہ سستی بجلی اور انرجی بحران کو ختم کرنے کیلئے فی الفور کالاباغ ڈیم بنانے کیلئے ریفرنڈم کروایا جائے۔ اس سے پہلے قومی اسمبلی، پنجاب اسمبلی، بلوچستان اسمبلی اور خیبر پی کے اسمبلی سے کالاباغ ڈیم بنانے کے حق میں متفقہ قراردادیں بھی منظور کروائی جائیں۔