پنشنر کے انتقال کی صورت میں اس کی مطلقہ بیٹی بھی فیملی پنشن کی حقدار ہو گی : محتسب پنجاب

پنشنر کے انتقال کی صورت میں اس کی مطلقہ بیٹی بھی فیملی پنشن کی حقدار ہو گی : محتسب پنجاب

لاہور (پ ر) محتسب پنجاب جاویدمحمود پنشنر اور اس کی بیوہ کے انتقال کی صورت میں اس کی غیر شادی شدہ اور بیوہ بیٹی کے علاوہ مطلقہ بیٹی کو بھی دوسری شادی یا ملازمت تک فیملی پنشن کا حقدار دے دیا ہے جبکہ مرحوم پنشنر کے جائز وارثان کی عدم موجودگی میں اس کی غیر شادی شدہ یا بیوہ بہن کے علاوہ مطلقہ بہن بھی شادی کرنے یا ملازمت ملنے تک اپنے مرحوم بھائی کی پنشن کی حقدار ہو گی۔ محتسب پنجاب نے اپنے فیصلے میں پنشنرز کی مطلقہ یا بیوہ بیٹی اور غیر شادی شدہ، مطلقہ یا بیوہ بہن کیلئے زیادہ سے زیادہ دس سال تک فیملی پنشن وصول کرنے کی مدت سے متعلق شرط ختم کرنے کا حکم دیا ہے اور اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ فیملی پنشن اس وقت تک دی جائے جب تک مرحوم پنشنر کی بیٹی یا بہن شادی نہ کر لے یا ملازمت پر اس کا ذریعہ معاش پیدا نہ ہو جائے۔