پنجاب حکومت کا ہیلتھ انشورنس سکیم کارڈ قابل تحسین اقدام ہے: مدیحہ رانا رکن پنجاب اسمبلی

لاہور (خبر نگار) مسلم لےگ (ن) کی نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی و جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ شعبہ خواتےن مدےحہ رانا نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا ہیلتھ انشورنس سکیم کارڈ کا اجراءقابل تحسین اقدام ہے جس سے غریب آدمی کو بغیر کسی بوجھ کے صحت کی بہترین سہولیات میسر آئینگی۔ اپوزیشن تھوڑا صبر سے کام لے وفاق اور پنجاب میں پیش کئے جانےوالے بجٹ کے ثمرات آنےوالے دنوں میں سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی کفایت شعاری کی پالیسی کی وجہ سے قومی خزانے کو فائدہ ہوگا اور عوام کے ٹیکسوں کا پیشہ عوام پر ہی خرچ ہوگا۔ وزیراعظم میاں نواز شریف کی پالیسیوں کی وجہ سے ہر شعبہ زندگی میں ترقی ہوگی۔