پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا وزیر خزانہ بجٹ پر بحث کو سمیٹیں گے

 لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک روز کے وقفے کے بعد آج ( پیر ) صبح گیارہ بجے سپیکر رانا محمد اقبال کی زیرصدارت شروع ہوگا ۔ اجلاس میں وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن ارکان کی جانب سے بجٹ تجاویز کی روشنی میں بجٹ پر بحث کو سمیٹیں گے جس کے بعد ایوان سے کٹوتی کی تحریکوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔