پاکستان کسی سازش یا شورش کا متحمل نہیں ہو سکتا: ناصر اقبال خان

لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد ناصر اقبال خان نے کہا ہے کہ پاکستان کسی سازش یا شورش کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم میاں نوازشریف کے قومی ایجنڈا کی پاسداری سے ریاست،جمہوریت اورمعیشت تازہ دم ہوجائے گی۔ اپوزیشن کاشروع دن سے قومی ایشوز اور بحرانوں کے بارے میں غیر سنجیدہ رویہ شرمناک اور تشویشناک ہے۔ اندھیروں سے نجات اورقومی بحرانوں کے سدباب کیلئے سخت فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔ وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ پی پی پی اورپی ٹی آئی والے یاد رکھیں بے اصولی سیاست سے صرف بگاڑ پیدا ہو گا۔