وفاق اور پنجاب کا بجٹ مایوس کن ہے: میاں کامران سیف

لاہور(خبر نگار) ق لیگ لاہورکے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ پنجاب اور وفاق کے بجٹ نے مایوس کیا ، 28ارب روپے سبسڈی رکھے جانے کے باوجود آٹا مہنگا کیوں ہوگیا۔ چودھری پرویز الہٰی کے دور میں روٹی2روپے میں ملتی تھی جو آج 5 روپے کی ہوگئی ہے۔ میاں کامران سیف نے کہا کہ جی ایس ٹی میں اضافہ کو غیر قانونی قرار دیکر سپریم کورٹ نے19کروڑ عوام کے دل جیت لیے ہیں۔