وفاقی حکومت اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے موجودہ بجٹ واپس لے: لیاقت بلوچ

وفاقی حکومت اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے موجودہ بجٹ واپس لے: لیاقت بلوچ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ نواز شریف انتہائی عجلت میں بھارت کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا رہے ہیں بھارت سے تمام تصفیہ طلب امور پر بات چیت کی جانی چاہئے۔ نواز شریف اور اسحاق ڈار اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے موجودہ بجٹ واپس لیں اور ازسر نو تیاری کرکے غریب دوست بجٹ پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ تجارتی اور ثقافتی وفود کے تبادلے سے بھارت کو پسندیدہ ملک کے طور پر منوا لیں لیکن ایسی ہر کوشش کو ناکام بنا دیا جائے گا۔ حکومت نے ایک دفعہ پھر آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے آگے کشکول لے کر جانے کی بات کی ہے جس سے قوم کی تذلیل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میانمار میں مسلمانوں کو زندہ جلایا جارہا ہے جبکہ شام کے اند ر بشار الاسد کی حکومت نے ہزاروں لوگوں کو شہید کروا دیا ہے لیکن او آئی سی اور اقوام متحدہ ان واقعات پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔