میٹرو بس، دانش سکولز متوسط طبقے اور غریبوں کیلئے شروع کئے گئے: قیصر امین بٹ

لاہور(خبر نگار) مسلم لےگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق رکن اسمبلی الحاج قیصر امین بٹ نے کہا ہے کہ میٹرو بس سروس اور دانش سکول خصوصی طور پر متوسط طبقے اور غریبوں کیلئے شروع کئے گئے ہیں، جن کے بچے بیکن ہاﺅس میں تعلیم حاصل کرتے ہیں وہ تمام جدید سہولتوں سے آراستہ دانش سکولوں میں غریبوں کے بچوں کو پڑھتا نہیں دیکھ سکتے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد نواز شریف اور شہباز شریف انشاءاللہ پاکستان کو ایشیاءکا ٹائیگر بنائیں گے۔ پرائیویٹ اور تعلیمی نظام کو مرحلہ وار یکساںکیا جائے۔ بڑے شہروں میں خواتین کے لئے مخصوص بسیں چلائی جائیں۔