میاں برادران کے اقتدار میں آنے سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا: شہباز جٹ

لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ لاہور کے سینئر نائب صدر شہبازجٹ نے کہا ہے کہ پاکستان اور پاکستانیوں کیلئے وزیراعظم میاں نوازشریف کا دم غنیمت ہے۔ اب یقینا عوام کی ایک ایک امید بارآور ہو گی اور پاکستان کئی برسوں بعد شاہراہ ترقی پرگامزن ہوگا۔ وزیراعظم میاں نوازشریف کی قیادت میں دور رس اصلاحات کا دور شروع ہونے سے مایوس پاکستانیوں کے چہروں پر خوشی کے رنگ لوٹ آئے ہیں۔