میانمار میں مسلمانوں پر مظالم اور قتل عام کیخلاف مظاہرے، ریلیاں

لاہور (خصوصی نامہ نگار) میانمار میں مسلمانوں پر مظالم اور ان کے قتل عام کیخلاف مختلف جماعتوں نے احتجاجی مظاہرے کئے اور ریلیاں نکالیں۔ اہلسنت والجماعت نے پریس کلب جبکہ تنظیم خدمت خلق کے کارکنوں نے دارالعلوم حنفیہ لبرٹی مارکیٹ میں خطاب کیا اور ریلی نکالی۔ مظاہرین سے خطاب میں شفیق قادری، شعیب الدین و دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی پر اقوام عالم کی نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیموں اور این جی اوز کی خاموشی قابل مجرمانہ فعل ہے۔ عدم کردار کے باعث سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ اپنے وجود کا جواز کھو چکے ہیں۔ عالم اسلام کے حکمران بے حسی ترک کر کے میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔ انہوں نے کہا کہ 2لاکھ مسلمانوں قتل ہزاروں دکانوں اور املاک کو نظر آتش کیا جا چکا ہے۔ اتنے بڑے المئے پر دنیا کی خاموشی اور مسلم امہ کی بے حسی قابل مذمت ہے۔