مٹھی بھر دہشت گرد پاکستان کو پوری دنیا میں بدنام کر رہے ہیں: ڈاکٹر طاہر القادری

لاہور (پ ر) پاکستان عوامی تحریک کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ گلگت میں نانگا پربت کے بیس کیمپ پر غیر ملکی سیاحوں کا قتل ملک و قوم کی سلامتی کے خلاف گہری سازش ہے۔ غیر ملکی سیاحوں کے قتل سے سیاحت کے شعبے کو شدید نقصان پہنچے گا۔ ایسے واقعات کا تسلسل پاکستان کو غیر مستحکم کرنے، مذہبی اور سیاسی دہشت گردی کے ساتھ ساتھ ملک میں لسانی، علاقائی اور سیاسی بنیادوں پر فسادات کو ہوا دینے کی گھنا¶نی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام انتہا پسندی، فرقہ واریت اور دہشت گردی کی ہر سطح پر مذمت کرتا ہے اور انسانیت کو امن، برداش، روا داری، احترام اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے اس گھنا¶نی واردات کے نتیجے میں ہونے والے انسانی جانوں کے ضیاع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مٹھی بھر دہشت گرد پاکستان کو پوری دنیا میں بدنام کر رہے ہیں، یہ ہرگز ہرگز مسلمان نہیں ہو سکتے کیونکہ اسلام تو ہے ہی دین امن و سلامتی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مجرموں کو گرفتار کرنے کیلئے انتہائی سنجیدہ اور م¶ثر اقدامات اٹھائے تاکہ عوام میں عدم تحفظ کے شدید احساس کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔