ملک میں جمہوری اداروں کا استحکام بینظیر بھٹو کی قربانیوں کا نتیجہ ہے: قاضی احمد سعید

لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمدسعید نے کہا ہے کہ جمہوریت کے استحکام کے لئے سب جماعتوں کو مل کر اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مفاہمتی پالیسی سے ہی ملک ترقی کی طرف سفر جاری رکھ سکتا ہے اور جمہوریت مستحکم ہو گی۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے نیک نیتی سے الیکشن کروائے لیکن تمام مثبت اقدامات کے باوجود پیپلز پارٹی کو انتخابات پر تحفظات ہیں۔ جن کوہم نے ملک کے مفاد کی خاطر قبول کیا۔ ملک میںجمہوری اداروں کا استحکام بے نظیر بھٹو کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ پیپلز پارٹی بھٹو خاندان کی لازوال قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دے گی اور جمہوریت کی خاطر حکومت کے ساتھ تعاون کرے گی اور مثبت تنقید بھی کرتی رہے گی۔