معاشرتی برائیوں سے نجات کیلئے اسوہ¿ رسول پر عمل کرنا ہو گا: پروفیسر خاور بٹ

معاشرتی برائیوں سے نجات کیلئے اسوہ¿ رسول پر عمل کرنا ہو گا: پروفیسر خاور بٹ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) قرآن ہاﺅس سوسائٹی کے مہتمم پروفیسر قلب بشیر خاور بٹ نے کہا ہے کہ معاشرہ بری طرح تنزلی کا شکار ہے۔ فحاشی، عربانی، بدامنی، ملاوٹ اور کرپشن ہر طرف پھیل چکی ہے۔ ان مسائل پر قابو پانے کیلئے رسول کریم کے اسوہ حسہ پر عمل کرنا ہو گا۔ جب تک ملک میں اسلامی نظام نافذ نہیں ہوتا ہمارے مسائل حل نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا ماضی کی قومیں تکبر و غرور کے باعث تباہ و برباد ہو گئیں۔ آج ہمارے اندر بھی لسانی، گروہی و طبقاتی تعصب اتنا بڑھ چکا ہے کہ معمولی معمولی اختلاف پر قتل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی شے کو حلال و حرام قرار دینے کا اختیار صرف اللہ تعالیٰ کا حق ہے۔ وہ ساندہ اور سمن آباد میں درس قرآن کی کلاسز سے خطاب کر رہے تھے۔