مسلم لیگ (ن) نے اقتدار سنبھالتے ہی عوام کش پالیسیاں اپنالیں : میاں مقصوداحمد

لاہور (سٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصوداحمد نے سپریم کورٹ کی طرف سے جنرل سیلز ٹیکس میں اضافے کو غیر قانونی قرار دینے کے فیصلے کو خوش آئین اور غریب پرور قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی غریب کش پالیسیاں اختیار کی۔ مسلم لیگ (ن) مہنگائی، بدامنی لوڈشیڈنگ اور ڈرون حملوں کے خاتمے کے نعرے لگا کر عوام سے ووٹ لئے تھے لیکن اپنی حکومت کے قیام کے چند روز کے اندر ہی ایسے اقدامات اٹھائے گئے جس سے غریب آدمی کےلئے زندگی گزارنا شدید مشکل ہو گیا۔ جی ایس ٹی کی شرح میں ایک فیصد اضافے کو سپریم کورٹ نے غیرقانونی قرار دیکر پاکستان کے کڑوروں عوام کو فائدہ پہنچایا ہے۔ حکومت غریبوں کو ریلیف دینے کےلئے فوری اور ٹھوس اقدامات کرے۔ پاکستان میں عام شہریوں کی ماہانہ آمدن چار سے آٹھ ہزار کے درمیان ہے۔