مادر ملت کی زندگی مسلمان خواتین کیلئے مشعل راہ ہے: شیخ انوار الحق

مادر ملت کی زندگی مسلمان خواتین کیلئے مشعل راہ ہے: شیخ انوار الحق

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن لائرز ونگ پنجاب کے سابق سینئر نائب صدر و سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل شیخ انوار الحق نے کہا ہے کہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی زندگی مسلمان خواتین کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح نے تحریک پاکستان میں ہراول دستے کا کردار کیا۔ مادر ملت نے اپنے بھائی قائداعظم کے شانہ بشانہ الگ وطن کے حصول کیلئے دن رات محنت کی اور مسلمانوں کیلئے پاکستان کے حصول کی راہ ہموار کی۔ شیخ انوار الحق نے کہا کہ خواتین کو مادر ملت کی زندگی کو مشعل راہ بنا کر ملک کی تعمری و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔