لوڈشیڈنگ میں کمی، وقت کم اور مقابلہ سخت ہے، ہم نے ہر صورت یہ جیتنا ہے: شہباز شریف

لاہور (خبر نگار) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے نشاط گروپ کے چیئرمین میاں محمد منشاءکی قیادت میں ملنے والے وفد کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے روایتی ذرائع کے ساتھ غیر روایتی ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا لوڈشیڈنگ میں کمی کے لئے جتنی بھی تیز رفتاری سے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں، اتنے ہی بہتر نتائج سامنے آئیں گے کیونکہ وقت کم اور مقابلہ سخت ہے، ہم نے کم وقت میں ہر صورت یہ مقابلہ جیتنا ہے۔