قاری سید صداقت علی امریکہ، مصر کے دورہ کے بعد پاکستان پہنچ گئے

قاری سید صداقت علی امریکہ، مصر کے دورہ کے بعد پاکستان پہنچ گئے

لاہور (پ ر) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ قاری سید صداقت علی امریکہ اور مصر کے دورے سے واپس پاکستان پہنچ گئے۔ اس دورہ میں امریکہ میں قرانک ورکشاپ سے لیکچر دیئے اور مختلف ریاستوں میں منعقدہ محفافل میں شرکت کی۔ مصر کے دورے کے دوران جامعة الازہر رابطہ عالمی کے وائس چیئرمین ڈاکٹر اسامہ یٰسین سے ملاقات کی۔ انہوں نے شعبہ قرآن میں عالمی سطح پر قاری سید صداقت علی کی خدمات کو سراہا اور انہیں جامعة الازہر کا معاون خصوصی مقرر کیا۔