ضلعی تنظیمیں بلدیاتی انتخابات کی تیاری شروع کر دیں: تحریک انصاف پنجاب

ضلعی تنظیمیں بلدیاتی انتخابات کی تیاری شروع کر دیں: تحریک انصاف پنجاب

لاہور (نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری، صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یاسمین راشد اور نارتھ ریجن کے صدر صداقت عباسی نے پنجاب بھر کے تمام اضلاع کے جائزہ اجلاس کے اختتام کے موقع پر ضلعی و تحصیل عہدیداران، قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواران اور درخواست گزاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یکم جولائی کو چیئرمین عمران خان اسلام آباد میں پنجاب کے تمام ضلعی عہدیداران اور ٹکٹ ہولڈرز سے خطاب کریںگے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب بھر کی تمام ضلعی تنظیمیں بلدیاتی انتخابات کی تیاری شروع کردیں۔ درےں اثناءاعجاز احمد چوہدری ، ڈاکٹر یاسمین راشد ، عندلیب عباس نے نانگا پربت کے بیس کیمپ پر ہونے والے حملے میں سیاحوں کی ہلاکتوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت امن وامان کو یقینی بنانے اور غیر ملکی سیاحوں کو سکیورٹی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔