شیشہ کیفوں کے ذریعے خواتین میں منشیات کے رحجان پر سیمینار آج ہوگا

لاہور (پ ر) شیشہ کیفوں کے ذریعے خواتین میں منشیات کا بڑھتا ہوا نیا رحجان کے موضوع پر آج 24 جون بروز پیر ساڑھے دس بجے صبح یوتھ کونسل فار انٹی نارکوٹکس نے مختلف اداروں کے اشتراک سے سیمینار کا اہتمام کیا ہے جس کی صدارت خاتون صوبائی محتسب پروفیسر ڈاکٹر میرافلبوس کریں گی تقریب کا اہتمام منشیات کے خلاف عالمی دن کے حوالے سے ہفتہ تقریبات کے سلسلے میں کیا گیا ہے جس سے مختلف ماہرین خطاب کریں گے۔