شریعت مصطفی تمام مسائل کا حل ہے: عرفان مشہدی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید عرفان مشہدی نے کہا ہے کہ شریعت مصطفیٰ کے نفاذ میں ہی تمام مسائل کا حل ہے، ملکی معیشت کو آگے بڑھانے کیلئے سود سے پاک معاشی نظام لانا ضروری ہے، سود کی نحوست سے معیشت زیرو پر جارہی ہے۔ گذشتہ روز گڑھی شاہو میں سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شرعی نظام کے نفاذ سے ہی ملک مسائل کے دلدل سے نکل سکے گا ورنہ حالات دن بدن نئے بحران کی طرف جائیں گے۔ ملک میں بدامنی عروج پر ہے مہنگائی نے جینا محال کردیا ہے۔