شاہدرہ مسلم پارک کے رہائشی گندا اور بدبودار پانی پینے پر مجبور

لاہور (پ ر) شاہدرہ ٹاﺅن کے علاقے مسلم پارک کے رہائشی کئی ماہ سے گندا اور بدبودار پانی پینے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے شہری اور بچے گیسٹرو اور پیٹ کی دیگر موذی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بارہا واسا کے حکام سے درخواست کی کہ ہمیں پینے کا صاف پانی مہیا کیا جائے لیکن واسا حکام کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔