سنی اتحاد کونسل گلگت میں غیر ملکی سیاحوں کے قتل پر کل یوم مذمت منائے گی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل (سواد اعظم) کے سربراہ و رکن اسمبلی پیر محفوظ شاہ مشہدی نے گلگت میں غےر ملکی سےاحوں کی دہشت گردوں کے ہاتھوںہلاکت کی شدےد مذمت کرتے ہےں، کہا کہ غیرملکی خصوصا چےن کے باشندوں پر حملے بہت گہری سازش ہے۔ سنی اتحاد کونسل چےن کے باشندوں پر دہشت گردوں کے حملے مےں ہلاکت پر کل ملک بھرمےں ےوم مذمت منائے گی۔ ہم پوری قوم سے اپےل کرتے ہےں کہ کل پوری پاکستانی قوم چےنی باشندوں پر حملوں اور ان کی ہلاکت پر چےنی عوام سے اظہار ےک جہتی کرے۔ اس موقع پر جماعت اہل سنت پاکستان کے ناظم اعلیٰ پےر سےّد صفدر شاہ گےلانی، سردار محمد خان لغاری، مولانا خادم حسےن شرقپوری، صاحبزادہ نعےم عارف نوری بھی موجود تھے۔