سنی اتحاد کونسل آج شب برات یوم دعا کے طور پر منائے گی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے میڈیا سیکرٹری محمد نواز کھرل نے اعلان کیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل پیر 24جون کو ملک بھر میں شب ِ برا¿ت کو یومِ دُعا کے طور پر منائے گی۔ اس موقع پر شب ِ برا¿ت کے اجتماعات میں پاکستان کے استحکام، سلامتی، قیام امن اور بداامنی کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی اور مساجد میں خصوصی عبادات، نوافل اور محافل ِ ذکر کا اہتمام کیا جائے گا۔