دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کا وقت آگیا ہے: شوکت عزیز بھٹی

لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ عوام دہشت گردی کے خلاف متحد ہو جائیں اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کا وقت آ گیا، دہشت گرد ملک کو دیمک کے طرح چاٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو اس وقت حکومت ملی ۔جب ملک مشکل دور سے گزر رہا ہے لیکن مسلم لیگ ن نے ملک کو آگے لےکر جانے کا تہیہ کر رکھا۔ مسلم لیگ ن کے حکومت ملک کے مفاد کی خاطر تمام اقدامات اٹھائے گی تاکہ عوام خوشحال ہوں۔