خیبر پی کے اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری، جے یو آئی اور مسلم لیگ (ن) میں شدید اختلافات

لاہور (خصوصی نامہ نگار) خیبر پی کے اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے معاملے پر جے یو آئی (ف) اور مسلم لیگ (ن) میںاختلافات میں شدت آگئی، جے یو آئی کی قیادت کو اعتراض ہے کہ مسلم لیگ ن نے صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے حوالے سے کوئی مشاورت نہیں کی نہ ہی وعدے کے باوجود اس حوالے سے مشترکہ حکمت عملی بنائی ہے، مسلم لیگ ن کی قیادت آزاد امیدواروں کو ساتھ ملاکر اپنی طاقت کو بڑھانے میں لگی ہے۔ جے یو آئی (ف) کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سولو فلائٹ کرنا چاہتی ہے جس سے دو طرفہ تعلقات متاثر ہونگے۔