خسرہ سے 174 بچے موت کے منہ میں چلے گئے حکمرانوں کو پروا نہیں: وسیم اختر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی اور پارلےمانی لےڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے خسرہ کی وباءسے معصوم جانو ں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتظامیہ کی ناکامی اور مجرمانہ غفلت قرار دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں174 بچے موت کے منہ میں چلے گئے ہیںجبکہ حکمرانوں کو کسی قسم کی پروا نہیں۔ ابتک پنجاب میں19103 بچے خسرہ سے متاثرہوئے ہیں۔ لواحقین کو ہسپتالوں میں خسرے سے بچاﺅکی ادویات نہیں مل رہی۔ قےمتی جانوں کو محفوظ بنانے کے لئے عوام اور حکومت کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ انہو ں نے مطالبہ کےا کہ وزےر اعلیٰ خسرہ سے بچاﺅ کے لئے ہنگامی بنےادوں پر اقدامات کرےں اور نا اہلی دکھانے والے افسران اور جعلی ادوےات بنانے والوںسے سختی سے نمٹےں۔