جناح ہسپتال پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ کو آﺅٹ ڈور سہولت بھی فراہم کرے گا

لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی اور جناح ہسپتال لاہور کے درمیان پہلے سے طے شدہ معاہدے کے تحت یونیورسٹی اساتذہ، طلبہ اور ملازمین کو انڈور میڈیکل ٹریٹمنٹ کی سہولیات فراہم کررہا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نعمان کی خصوصی درخواست پر اب جناح ہسپتال لاہور اساتذہ ، طلبہ اور ملازمین کو پہلے سے طے شدہ شرائط پر آﺅٹ ڈور سہولیات بھی فراہم کرے گا۔